پی ایس ایل9: لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ بارش کی نذر ،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا

پی ایس ایل9: لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ بارش کی نذر ،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا میلہ اس وقت جوبن پر ہے لیکن دفاعی چیمپئن  لاہور قلندر تاحال ایک بھی میچ نہیں جیت پائی البتہ ایک پوائنٹ ضرور حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔

 ہوا کچھ یوں کہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا آج ہونے والا میچ بارش کی نذر ہو گیا، راولپنڈی سٹیڈیم میں بارش کے باعث پی ایس ایل 9 کا 17واں میچ نہ ہو سکا، بارش سے متاثرہ میچ  پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے ،پشاور زلمی 6 میچ میں 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے جبکہ لاہور قلندرز لگاتار 6میچ ہار کر ایک پوائنٹ کیساتھ   چھٹے نمبر پر ہے ۔