ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کے حکم پر پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی، سینکڑوں مقدمے، سینکڑوں گرفتار

مریم نواز کے حکم پر پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی، سینکڑوں مقدمے، سینکڑوں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: پنجاب کےمختلف شہروں میں پتنگ بازی اور ڈور پھرنے کے واقعات میں اضافہ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کا حکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور،شیخوپورہ،راولپنڈی ، گوجرانوالہ ودیگرشہروں میں پتنگ بازی اور ڈور پھرنے والے واقعات کاسخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب،متعلقہ شہروں کی ضلعی انتظامیہ سےرپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پابندی کےباوجودپتنگ بازی کیوں ہورہی ہے؟

وزیراعلیٰ پنجاب کا   پتنگ بازی اور ڈور پھرنے والے واقعات سے زخمیوں ہونے والے افراد سےاظہارہمدردی اورجلدصحتیابی کی دعا کی۔ 

دوسری جانب پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں قانون شکن گرفتار کیے گئے۔گزشتہ 2روز میں صوبہ بھر میں پتنگ بازوں کیخلاف 746مقدمات درج کیے جبکہ دھاتی ڈور و پتنگوں کی تیاری اور خرید و فروخت میں ملوث 654 افراد کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 5274 پتنگیں، 1974 چرخیاں اور دھاتی ڈور برآمد ہوئی۔
اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر 26 مقدمات درج کیے جس میں سے 28 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 21 پسٹل ، 2 کلاشنکوف ، 3 بندوقیں ،سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔