پی ایس ایل 9: پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

پی ایس ایل 9: پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں تیز بارش کے باعث پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز  اور  پشاور  زلمی کا میچ تاخیر کا شکار ہے۔

وقفے وقفے سے بارش کے باعث پشاور  زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے میچ کا ٹاس مؤخر کر دیا گیا  تھا اور بارش کے باعث دونوں ٹیمیں بھی مقررہ وقت سے دو ڈھائی گھنٹے بعد اسٹیڈیم پہنچی تھیں۔بارش رکنے کے بعد آؤٹ فیلڈ سے کور ہٹا دیے گئے تھے تاہم جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ میچ جلد شروع ہو جائے گا تاہم ایک بار پھر راولپنڈی میں تیز بارش شروع ہو گئی جس کے باعث اسٹاف نے گراؤنڈ اور وکٹ کو کور سے ڈھانپ دیا۔

 ٹیموں کو اس سے قبل دن 12 بجے اسٹیڈیم پہنچنا تھا تاہم خراب موسم کے پیش نظر ٹیموں کی اسٹیڈیم آمد مؤخر کر دی گئی تھی۔پی ایس ایل میں آج دوپہر لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کو میچ شیڈول ہے، دوپہر دو بجے شروع ہونے والے میچ کیلئے دونوں ٹیموں کو 12 بجے اسٹیڈیم پہنچنا تھا تاہم ٹیموں کو ہوٹل میں ہی رکنے کو کہا گیا تھا۔

ایونٹ میں شام کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ بھی ہونا ہے تاہم اسلام آباد اور راولپنڈی میں شام کو بھی بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer