سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی حیرت انگیز اضافہ

سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی حیرت انگیز اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت  میں 3500 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار 300 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3001 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار 872 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالر کے اضافے سے 2083 ڈالر فی اونس ہے۔