شاہ چارلس نے کیٹ مڈلٹن کو نام تبدیل کرنے کا کیوں کہا تھا؟

شاہ چارلس نے کیٹ مڈلٹن کو نام تبدیل کرنے کا کیوں کہا تھا؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:برطانوی بادشاہ چارلس اور ان کی اہلیہ، کوئین کنسورٹ کیملا چاہتی تھیں کہ شہزادہ ولیم سے شادی کے بعد کیٹ مڈلٹن اپنا نام تبدیل کرلیں۔

شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب ’اسپیئر‘ میں انکشاف کیا ہے کہ’ان کے والد چاہتے تھے کہ بھابھی کیٹ مڈلٹن کے نام کے ہجے تبدیل کیے جائیں اور ان کا نام  ’C‘ کے بجائے ’K‘ سے لکھا جائے۔اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے وہ وقت یاد آیا جب میرے والد اور سوتیلی ماں کیملا میری بھابھی کیٹ مڈلٹن کے نام کے ہجے میں موجود ’C‘ کو’K‘ سے صرف اس لیے تبدیل کرنا چاہتے تھے کیونکہ خود ان دونوں کے نام بھی’C‘ سے لکھے جاتے ہیں۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’والد کو لگتا تھا کہ جب شاہی خاندان میں پہلے سے ہی دو نام ’C‘ سے لکھے جاتے ہیں تو ایک اور نام کے اضافے سے بہت کنفیوژن ہو گی۔

شہزادہ ہیری نے لکھا کہ اس لیے یہ تجویز دی گئی کے کیتھرین مڈلٹن (Catherine Middleton) کو ’C‘ کے بجائے’K‘ سے یعنی (Katherine Middleton) لکھا جائے۔اُنہوں نے لکھا کہ ’میں یہ تجویز سن کرحیران تھا کہ اب اس کا کیا نتیجہ نکلے گا اور میں نے اپنے بھائی کی طرف متوجہ ہو کر کہا کہ کیا آپ یہ سب سن رہے ہیں تو وہ بالکل لاجواب تھے۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ’والد نے مجھے اور ولیم کو کبھی مالی طور پر سپورٹ نہیں کیا کیونکہ والد نے ہمارے لیے جو کچھ بھی کیا وہ صرف ایک سودا تھا‘۔

Ansa Awais

Content Writer