مسٹر اینڈ مسز شمیم ویب سیریز کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

MRS and Mr Shameem
کیپشن: MRS and Mr Shameem
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (سٹی42) سینیئر اداکار نعمان اعجاز اورمقبول اداکارہ صبا قمر کی محبت اور جوڑی کے طور پر بنائی گئی ویب سیریز 'مسٹر اینڈ مسز شمیم' کو رواں ماہ 11 مارچ کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

مسٹر اینڈ مسز شمیم' میں نعمان اعجاز اور صبا قمر پہلی بار میاں اور بیوی کے روپ میں دکھائی دیں گے، جسے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ (زی فائیو) پر نشر کیا جائے گا،زی فائیو نے ویب سیریز کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اسے 11 مارچ کو ریلیز کرنے کی تصدیق کی۔

نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز کی ہدایات کاشف نثار نے دی ہیں،'مسٹر اینڈ مسز شمیم' کی کہانی شادی شدہ جوڑے کے رومانس، تعلقات اور ان کے درمیان پیدا ہونے والے چھوٹے چھوٹے اختلافات کے گرد گھومتی ہے۔ویب سیریز کی کہانی سجی گل نے لکھی ہے، جنہوں نے پہلے بھی کاشف نثار کے ہدایت کردہ بعض ڈراموں کی کہانیاں لکھی ہیں۔

مذکورہ ویب سیریز کا پہلا نام من جوگی رکھا گیا تھا لیکن اب اس کا نام تبدیل کرکے اسے 11 مارچ کو پیش کردیا جائے گا۔'مسٹر اینڈ مسز شمیم' سے قبل بھی زی فائیو پر 'چڑیل اور ایک جھوٹی سی لو اسٹوری' جیسی ویب سیریز کو بھی پیش کیا جا چکا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer