ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نرسوں کیلئے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا آسان ہوگیا

نرسوں کیلئے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا آسان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب حکومت کا نرسنگ شعبہ کی بہتری کے لئے بڑا فیصلہ، پنجاب بھر کے 29 نرسنگ سکولز کی بطور کالجز اپ گریڈیشن کر دی گئی۔ نرسنگ کالج کو مختلف ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت نے سکول آف نرسنگ شاہدرہ کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، سکول آف نرسنگ شیخوپورہ کو علامہ اقبال میڈیکل کالج اور سکول آف نرسنگ قصور کو امیر الدین میڈیکل کالج سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر کے اپ گریڈ نرسنگ کالجز کا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ساتھ الحاق کر دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ان نرسنگ کالجز میں داخلوں کے لئے رولز تیار کرے گی۔ ان کالجز میں 4 سالہ نرسنگ پروگرام شروع کیا جائے گا، جس میں نرسز کو دو سالہ پوسٹ نرسنگ کورسز بھی کروائے جائیں گے۔ متعلقہ میڈیکل کالجز کے سربراہان کو نرسنگ کالجز کا عارضی کنٹرول دیا گیا ہے۔