8 سالہ بچی سے بد فعلی ثابت ہونے پر مجرم کو کڑی سزا

8 سالہ بچی سے بد فعلی ثابت ہونے پر مجرم کو کڑی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صنفی تشدد کی خصوصی عدالت نے آٹھ سالہ فلک کو اغوا کر کے بد فعلی کرنے کے کیس پر فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے ملزم محمد منور عرف غفور کو باٸیس سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق صنفی تشدد کی خصوصی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج جمشید مبارک نے ملزم کے خلاف کیس کا فیصلہ سنایا  ہے۔ عدالت نے ملزم کے خلاف 18 صفحات پر تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔ملزم کے خلاف اغوا اور بدفعلی کا مقدمہ تھانہ فیصل ٹاؤن میں درج ہے ۔ ملزم کےخلاف بدفعلی کا مقدمہ متاثرہ کی والدہ ثریا بی بی کی مدعیت میں درج ہے ۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے آٹھ سالہ فلک کو اغوا کر کے بد فعلی کی ۔ملزم کے خلاف آٹھ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے ۔

ملزم کے خلاف ڈی این اے رپورٹ بھی عدالت پیش کی گئی ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کے خلاف جرم ثابت ہو چکاہے عدالت ملزم کو قانون کے مطابق سزا کا حکم سنائے ۔ عدالت نے ملزم محمد منور عرف غفور کو بائیس سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer