حاملہ عورت نے بکرے کو جنم دے دیا

حاملہ عورت نے بکرے کو جنم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: افریقی ملک نائیجیریا میں ایک خاتون نے تین سال حاملہ رہنے کے بعد ایک بکرے کو جنم دیا ۔ عجیب و غریب واقعہ کے سامنے آنے کے بعد لوگ اس بات پر یقین نہیں کر رہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھ ماہ قبل نائیجیریا سے ایک ایسی خبر سامنے آئی تھی ، جس نے ڈاکٹروں کو بھی حیران کردیا تھا ۔ نائیجیریا کی ایک خاتون نے تین سال حاملہ رہنے کے بعد ایک بکرے کو جنم دیا ۔ اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد لوگوں کو یقین نہیں ہورہا ہے ۔ حالانکہ یہ واقعہ پوری طرح سے سچ ہے ۔ اس سے بھی زیادہ چونکانے والی بات یہ ہے کہ نائیجیریا میں یہ ایسا انوکھا پہلا معاملہ نہیں ہے ۔ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ حاملہ خواتین کی پریگنینسی کو لے کر طرح طرح کی چونکانے والی خبریں سامنے آچکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سائمن چوکب نام کے ایک شخص نے حاملہ خاتون کے ذریعہ بکرا پیدانے کی خبر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا ۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے کچھ تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ یہ خاتون گزشتہ تین سال سے حاملہ تھی ۔ خاتون نے حال ہی میں ایک بکرے کو جنم دیا ۔  اس واقعہ کے بارے میں جان کر سبھی لوگ چونک گئے ۔ نائیجیریا میں یہ خبر جس نے بھی پڑھی ، وہ حیران رہ گیا ۔ لوگ اس جگہ پر جاکر بکرے کو دیکھ رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے سال 2012 میں بھی ایک نائیجیر  کی خاتون نے ایک گھوڑے جیسے نظر آنے والے بچے کو جنم دیا تھا ۔ 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer