ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منکی پاکس بیماری پنجے گاڑھنے لگی،زیرعلاج مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی

منکی پاکس بیماری پنجے گاڑھنے لگی،زیرعلاج مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(گوہر رحمان شیخ) جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کی بیماری پنجے جمانے لگی، نشتر ہسپتال ملتان میں منکی پاکس کے5مریض سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کی آئسولیشن وارڈ میں مزید  ایک مشتبہ مریض داخل کیا گیا ہے ، اس منکی پاکس میں مبتلا مریض کی آمد سے نشتر آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

   نشتر ہسپتال ملتان میں منکی پاکس کے مثبت مریضوں میں سے 2 کا تعلق ملتان ، ایک مریض کا تعلق مظفرگڑھ اور ایک مریض کا وہاڑی سے ہے۔

  نشتر ہسپتال ملتان کے حکام کا کہنا ہےکہ منکی پاکس مریضوں کے علاج پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔