ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپرا میں اپریل 2026 کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر سماعت; 1.73 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست

نیپرا میں اپریل 2026 کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر سماعت; 1.73 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نیپرا میں اپریل 2026 کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی ۔
اپریل کی ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.73 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ۔ سی پی پی اے نے صارفین پر 16 ارب روپے سے زائد اضافی بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی۔
اپریل میں اصل فیول لاگت 9.97 روپے جبکہ ریفرنس لاگت 8.25 روپے فی یونٹ رہی۔فیول لاگت میں فرق کے باعث 1.73 روپے فی یونٹ اضافی وصولی کی درخواست کی گئی ۔ اپریل کے دوران بجلی کی فروخت 9.29 ارب یونٹس ریکارڈ کی گئی۔ پن بجلی پیداوار کا حصہ 21.9 فیصد، مقامی کوئلہ 15.6 فیصد رہا۔
درآمدی کوئلے سے بجلی پیداوار کا حصہ 14.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گا۔منظوری کی صورت میں فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق آئندہ بجلی بلوں میں ہوگا۔