ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلمہ چوک: ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار دی گئی

کلمہ چوک: ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: کلمہ چوک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق وقاص انجم دفتر سے گھر جا رہا تھا کہ کلمہ چوک کے قریب ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک کر لوٹ مار کی  مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں وقاص انجم کی ٹانگ میں گولی لگی، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعہ سے متعلق مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔