ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کے بعد برآمدگی کے کیس میں تفتیش کے دوران نیا موڑ سامنے آ گیا ہے، پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں اغوا کا الزام ثابت نہیں ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق غیر ملکی خاتون صوفیہ اپنی مرضی سے شہری نعمان کے ہمراہ گئی تھی، جبکہ مبینہ اغوا کا دعویٰ ابتدائی تفتیش میں بے بنیاد قرار پایا ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ صوفیہ رواں سال مارچ میں بھی پاکستان آئی تھی، جہاں اس کی ایک نوجوان احمد سے دوستی ہوئی اور وہ اس کے ہمراہ ہنزہ بھی گئی تھی۔ بعد ازاں ہنزہ کے دوران صوفیہ کی نعمان نامی شہری سے بھی ملاقات ہوئی اور دونوں کے درمیان دوستی قائم ہوئی۔

پولیس کے مطابق صوفیہ نے پاکستان آمد سے قبل ہی نعمان کے ساتھ ہنزہ جانے کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ لاہور ایئرپورٹ سے خود نعمان کے ہمراہ روانہ ہوئی۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ مقدمے میں خود کو صوفیہ کا شوہر ظاہر کرنے والا شخص اس کا قانونی شوہر نہیں ہے، بلکہ وہ نیپالی شہری ہے، جبکہ صوفیہ سوئٹزرلینڈ سے پاکستان آئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سرور روڈ تھانے میں درج مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔