ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ آرتھوپٹکس ڈے ,میو ہسپتال میں تقریب کا انعقاد، آگاہی واک

ورلڈ آرتھوپٹکس ڈے ,میو ہسپتال میں تقریب کا انعقاد، آگاہی واک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز (COAVS)، میو ہسپتال لاہور میں ورلڈ آرتھوپٹکس ڈے کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس کا مقصد آنکھوں کی دیکھ بھال میں آرتھوپٹسٹس کے اہم کردار پر روشنی ڈالنا اور عوامی سطح پر اس بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔

تقریب کا آغاز کیک کاٹنے سے ہوا جس کے بعد لاہور کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز ( COAVS) سے سرجیکل ٹاور تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک اور تقریب میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز (ستارہ امتیاز) مہمانِ خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ پرو وائس چانسلر و پرنسپل COAVS پروفیسر ڈاکٹر محمد معین، رجسٹرار KEMU پروفیسر ڈاکٹر سید اصغر نقی، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر حامد ہارون، سی او او ڈاکٹر احتشام الحق اور دیگر ممتاز ماہرین شریک تھے۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمود ایاز کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آرتھوپٹسٹس غیر جراحی طریقوں کے ذریعے آنکھوں کی بینائی کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ سست نظری اور اسٹرابسمس جیسے مسائل کے علاج میں مہارت رکھتے ہیں اور ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے کہا  کہ آرتھوپٹکس مخصوص بصری ورزشوں کے ذریعے نظر کی درستگی میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور یہ شعبہ آفتھلمالوجی و آپٹومیٹری کے ساتھ مل کر بینائی کے مسائل کے حل میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

آرتھوپٹسٹ عائشہ سرفراز کا بھی  اس موقع پر کہنا تھا کہ  آرتھوپٹسٹس نہ صرف نظر کو بہتر بناتے ہیں بلکہ لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی بھی لاتے ہیں۔
تقریب کا اختتام آنکھوں کی صحت سے متعلق آگاہی بڑھانے اور پاکستان میں بینائی کی سہولیات کو بہتر بنانے کے عزم کے ساتھ ہوا۔ پرنسپل COAVS نے تمام شرکاء، فیکلٹی، طلباء اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔