ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی پابندی پر سعودی عرب کا بڑا بیان آگیا

اسرائیلی پابندی پر سعودی عرب کا بڑا بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:اسرائیل کی جانب سے عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے پر سعودی وزیر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔
 سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی اسرائیل پر کڑی تنقید، اپنے بیان میں کہا عرب وزرائے خارجہ کو  خارجہ کو رام اللہ جانے نہ دینے سے اسرائیلی انتہا پسندی ثابت ہو گئی۔

عرب وزرا کو مغربی کنارے جانے سے روکنے کا اسرائیلی اقدام امن کے خلاف ہے۔اقدام سے اسرائیلی تکبر کےخلاف ہماری سفارتی کوششیں تیز کرنے کے عزم کو تقویت ملی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، مصر، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کو آج رام اللہ کا دورہ کرنا تھا، اسرائیلی حکومت نےگزشتہ روز عرب وزرا کے وفد کو رام اللہ جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔