ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الہی کو محکمہ اینٹی کرپشن نے دوبارہ گرفتار کر لیا

پرویز الہی کو محکمہ اینٹی کرپشن نے دوبارہ گرفتار کر لیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکر : عدالت سے ڈس چارج ہونے پرمحکمہ اینٹی کرشن نے گوجرانوالہ میں درج مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
 چوہدری پرویز الہی کو محکمہ اینٹی کرپشن نے دوسرے مقدمہ میں گرفتار کر لیا ہے ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کو رہا نہیں کیا جائے گا اور یہ کہ اس پر مزید مقدمات درج ہیں ڈی جی نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الہی کے ڈس چارج کرنے کے خلاف اپیل میں جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ  غلام مرتضی  ورک نے چودھری پرویز الہی کو  ناکافی شواہد کی بنا  پر  اینٹی کرپشن کو مزید ریمانڈ دینے سے  انکار کرتے ہوے مقدے سے ڈسچارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اینٹی کرپشن نے انکوائری کے بارے میں کوئی  ٹھوس شواہد پیش  نہیں کیے۔