معروف اداکارہ کا شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان

معروف اداکارہ کا شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ عفت عمر نے شوبز انڈسڑی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ عفت عمر کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک چیز پر تنقید کرتی ہوں تو کیسے وہی کام کر سکتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب اس ملک کی اچھائی چاہتے ہیں اور فرق یہ ہے کہ مجھے لگتا ہے فلاں لوگ بہتر سنبھالیں گے اور آپ کو لگتا ہے فلاں لوگ سنبھالیں گے لیکن بیچ میں گالیاں کیوں دیتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ مجھ پر تنقید کریں اور بحث کریں، آپ مجھ سے لوجک پر بات کریں تو شاید میں آپ کو جواب بھی دے دوں، یہ گالیاں دینے سے آپ اپنی تربیت کا اظہار کرتے ہیں۔

اداکارہ عفت عمر نے مزید کہا کہ اس طرح سے آپ اپنے ماں باپ کا نام خراب کرتے ہیں اور اپنے لیڈر کا نام برا کرتے ہیں لہٰذا بس کر دیں، آپ لکھیں کہ آپ مجھ سے رضامند نہیں ہیں یا پھر میری کسی بات سے اداس ہوئے ہیں لیکن میرے شوہر اور بیٹی سمیت مجھے گندی گالیاں کیوں دیتے ہیں اور اس سے آپ کو کیا ملے گا؟

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی عفت عمر نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ ڈرامہ سیریل مشت خاک میں نظر آئی تھی۔