(ویب ڈیسک)حکومتی دعوؤں کے باوجود آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں چکی کے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، چکی کے آٹے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا جس کے بعد آٹا95 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
چکی آٹا ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے۔
ترجمان چکی آٹا ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ حکومت چکیوں کو رجسٹرڈ کر کے گندم فراہم کرے تو سستا آٹا فراہم کر سکیں گے۔