سٹی 42: فائزر کمپنی کی ویکسین کب لگے گی کس کو لگے گی؟ذرائع قومی ادارہ صحت کے مطابق حکومت کی جانب سے فائزر ویکسین سب سے پہلےعازمین حج کو لگائے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فائزر کی ایک لاکھ ڈوز کچھ روز پاکستان پہنچائی گئی تھی۔ اب تک فائزر ویکسین کو عوام کو لگانے کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ فائزر ویکسین کی دوسری کھیپ کے بعد ویکسین عوام کو لگائی جائے گی ۔ پاکستان میں فائزر کی مزید خوراکیں جولائی سے اگست میں پہنچنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب فائزر ویکسین کی اسٹوریج کے لیئے 23 الٹرا کولڈ چین فریزر خرید لیئے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کو ترجیعی بنیادوں پر لگائی جائے گی۔