واپڈا ٹاون میں بیس بھینسیں گرفتار

Cattle in residential Area
کیپشن: Cattle in residential Area
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین ساجد)کمشنر لاہور کی ہدایات پر رہائشی علاقوں میں مویشیوں کی موجودگی کیخلاف آپریشن، واپڈا ٹاؤن میں دوران آپریشن 20 بھینسیں ضبط کرلی گئیں، آپریشن ڈی ایم او آر اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق رہائشی علاقوں میں مویشیوں کی موجودگی پر کمشنر لاہور کی ہدایات پر آپریشن کیا گیا، آپریشن ڈی ایم او آر اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں کھمبا پنڈ واپڈا ٹاون میں زون انتظامیہ کیجانب سے کیا گیا۔ آپریشن کے دوران زون انتظامیہ کیجانب سے 20 بھینسیں ضبط کرلی گئیں۔

آپریشن میں نشتر، گلبرگ اور اقبال زون انتظامیہ نے حصہ لیا۔ انتظامیہ کیمطابق رہائشی علاقوں میں مویشیوں کی موجودگی کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے ۔