لائنوں میں لگنے کا جھنجٹ ختم، محکمہ ایکسائز کا اہم اقدام

لائنوں میں لگنے کا جھنجٹ ختم، محکمہ ایکسائز کا اہم اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) لمبا انتظار اور لائنوں میں لگنے کا جھنجٹ ختم، ایجنٹوں اور ایکسائز ملازمین کو رشوت دینے سے جان چھوٹ گئی، صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز کا کہنا ہے کہ موٹر برانچز میں گاڑی مالکان اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت ٹوکن ٹیکس اور گاڑی رجسٹر کراسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹیکس کنٹرول پنجاب حافظ ممتاز احمد نے عوامی سہولت کے حوالے سے ڈی جی آفس شادمان میں نئے سسٹم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کیلئے حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایکسائز دفاتر کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہریوں کو اپوائٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت ایکسائز دفاتر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ شہری محکمہ ایکسائز کی موبائل ایپ اپوائٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم سے ٹائم لیکر دفتر آئیں گے۔

بیمار، بخار اور زیادہ عمر کے افراد کے دفاتر میں داخلہ پر پابندی ہوگی، صارفین اپنے اینڈرائیڈ موبائل کے گوگل پلے سٹور سے "اپوائٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم" کی ایپ ڈاون لوڈ کریں۔

شہری "اپوائٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم" کے ذریعے مطلوبہ سروسز اور دفاتر کا انتخاب کریں، مطلوبہ تاریخ اور وقت کا انتخاب کریں۔ صارف کو شناختی کارڈ، ای میل اور دوسری ضروری معلومات درج کرنا ہونگی۔ صارف کو اپوائٹمنٹ کا شیڈول پیش کیا جائے گا۔ شہریوں کو کامیاب اپوائٹمنٹ پر کنفرمیشن کا پیغام موصول ہوگا۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا مرحلہ وار تمام دفاتر کھول دیے جائیں گے تاہم ابتدائی طور پر شہریوں کی مجبوری کو مدنظر رکھتے ہوئے نیاسسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔