فیفا مشن کو جمع کرائی گئی دستاویزات میں اہم انکشافات

فیفا مشن کو جمع کرائی گئی دستاویزات میں اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) فیفا اور اے ایف سی مشن کو جمع کرائی گئی دستاویزات میں اہم انکشافات، خفیہ اکاؤنٹ میں اے ایف سی کی لاکھوں ڈالرز کی غیر قانونی ٹرانزیکشن کا ہوشربا انکشاف، مبینہ کرپشن پر تحقیقاتی ادارے متحرک‘ الیکشن 2015ءکی غلط معلومات فیفا کو فراہم کی گئیں۔

  پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید اشفاق حسین شاہ کی لیگل ٹیم نے فیفا اے ایف سی فیکٹس فائنڈنگ مشن کو سابق فیڈریشن کیخلاف مبینہ کرپشن کے جو دستاویزی ثبوت فراہم کیے ہیں اس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ 2015ءتا2018ءپاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی کے دوران کس طرح سابق سیکرٹری فیڈریشن نے سیکرٹری اے ایف سی سنجیون بارہ سنگم کو فون کرکے سیکرٹ اکاﺅنٹ اوپن کرنے کیلئے فیصل کی سربراہی کا لیٹر جاری کرایا اورسیکرٹ اکاﺅنٹ میں اے ایف سی کی جانب سے فنڈنگ کی گئی۔
 اس فنڈنگ سے متوازی فیڈریشن نے شادمان لاہور میں چند افراد پر مشتمل سیکرٹریٹ قائم کیا بعدازاں آفس، اسٹاف ودیگر کے نام پر 2015ء تا 2018ء کئی ملین ڈالر وصول کئے گئے جبکہ دیگر ہیڈز پر آنے والی رقوم علیحدہ ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer