ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فاسٹ فوڈ کے شوقین زندہ دل لاہوریوں کیلئے خوشخبری

فاسٹ فوڈ کے شوقین زندہ دل لاہوریوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رضا) فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، سمپلی صوفی کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز6 میں ایک اور برانچ کا افتتاح کردیا گیا، افتتاحی تقریب میں چیئرمین سمپلی صوفی طارق اللہ صوفی، ڈائریکٹرخالد صوفی اور حمزہ صوفی نے خصوصی شرکت کی۔

چیئرمین سمپلی صوفی طارق اللہ صوفی نے چار کامیاب برانچز کے بعد اب فاسٹ فوڈ کے دلدادہ افراد کے لیے ڈی ایچ اے فیز6 میں نئی برانچ کا افتتاح کردیا ہے، طارق اللہ صوفی کا کہنا تھاکہ صوفی کئی سالوں سے عوام کے دلوں میں گھر کیے ہوئے ہے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر خالد بٹ، مصطفی، محمد مظہر، صفدر بٹ، شیخ ایوب، صوفی عبداللہ، کامران بٹ، محمد عامر، خلیق احمد، عامر صدیق، یاسر صوفی، احمد، جنید، عمر بشیر، خالد عاصم، عمران مجاہد، سلیم، محمد ندیم، خالد لطیف اور دیگر نے شرکت کی۔

 ڈائرایکٹرسمپلی صوفی حمزہ صوفی کا کہنا تھا کہ انکی کوالٹی ہی انکی پہچان ہے، ان کا مقصد شہریوں کو کم قمیت میں اچھا کھانا فراہم کرنا ہے۔

صوفی آئل اور صوفی گوشت کے بعد اب صوفی ایکسپریس کی جانب سے سمپلی صوفی کی شکل میں فاسٹ فوڈ بھی فراہم کیا جا رہا ہےجو کہ صوفی پرعوام کےاعتماد کی ضمانت ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer