ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالی سال2025۔26میں تجارتی خسارہ39 ارب47 کروڑ10 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا 

مالی سال2025۔26میں تجارتی خسارہ39 ارب47 کروڑ10 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی حکومت مالی سال2025۔26 کےبرآمدات،تجارتی خسارے اوردرآمدات کے اہداف حاصل کرنےمیں ناکام ہوگیا ۔ مالی سال2025۔26میں تجارتی خسارہ39 ارب47 کروڑ10 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا ۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال تجارتی خسارے میں21.57 فیصد کا اضافہ ہوا،وفاقی حکومت نےمالی سال 2025۔26 کےلیےتجارتی خسارےکاہدف 29 ارب92 کروڑ 90 لاکھ ڈالرزمقرر کیا تھا۔جون2026 میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 63.76 فیصد کا اضافہ ہوا۔سالانہ بنیادوں پرجون میں تجارتی خسارہ 57.11 فیصد بڑھ گیا،گزشتہ ماہ جون میں تجارتی خسارہ 4 ارب 52 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہا،مالی سال2025۔26 میں برآمدات 30 ارب12 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں،مالی سال 2025-26 میں 5.97 فیصد کی کمی ہوئی،وفاقی حکومت نےمالی سال 2025.26 کے لیے برآمدات کا ہدف35 ارب 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالرزمقررکیا تھا۔

مالی سال 2025۔26 میں درآمدات کاحجم 69 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا،مالی سال 2025۔26 میں درآمدات میں7.89 فیصد کا اضافہ ہوا،وفاقی حکومت نےمالی سال 2025۔26 کے لیےدرآمدات کا ہدف 65 ارب21 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز مقرر کیا تھا۔جون 2026 میں درآمدات 6 ارب 76 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں۔وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادوشمارجاری کردیئے