ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری اسکولوں کا بجٹ اب بجلی کے بلوں کی بنیاد پر مختص

سرکاری اسکولوں کا بجٹ اب بجلی کے بلوں کی بنیاد پر مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں کے لیے یوٹیلٹی بلز کی بنیاد پر بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ اس سلسلے میں تمام اسکولوں سے گزشتہ 12 ماہ کے بجلی کے بلوں اور اخراجات کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق پہلی بار یوٹیلٹی اخراجات کو نان سیلری بجٹ فارمولے کا حصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ اسکولوں کو ان کی ضروریات کے مطابق بجٹ فراہم کیا جا سکے۔

اس مقصد کے لیے تمام سرکاری اسکول مئی 2026 کے بجلی کے بل کے ساتھ گزشتہ ایک سال کے یوٹیلٹی اخراجات کی مکمل تفصیلات جمع کرائیں گے، جبکہ متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹیز کو تمام اسکولوں کا مکمل اور تصدیق شدہ یوٹیلٹی ڈیٹا اکٹھا کرکے جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم نے یوٹیلٹی بلز کا ریکارڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 جولائی 2026 مقرر کی ہے۔

حکام کے مطابق اسکولوں کے وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے یوٹیلٹی اخراجات کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، جبکہ مستقبل میں یوٹیلٹی بلز اور دیگر اخراجات کی بنیاد پر اسکولوں کے بجٹ میں اضافی سہولیات اور فنڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔