ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت پھر مہنگا، نئی قیمت کتنی مقرر؟

برائلر گوشت پھر مہنگا، نئی قیمت کتنی مقرر؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد  خان:برائلر گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا، جبکہ فارمی انڈے بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھ کر 432 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے، جس سے شہریوں پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

نئے نرخوں کے تحت زندہ برائلر کا فارم ریٹ 270 روپے، تھوک قیمت 284 روپے جبکہ پرچون قیمت 298 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی بتدریج اضافہ جاری ہے، جس کے بعد ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 227 روپے تک پہنچ گئی ہے۔