جہانزیب آفریدی: خیبر میں شدید گرمی کے بعد آندھی اور قبر رحمت برسنے سے موسم خوشگوار لیکن لنڈی کوتل کے علاقے زخہ خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق جبکہ3 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ادھر ضلع خیبر کی تینوں تحصیلوں میں بارش اور تیز آندھی کے باعث کھڑی فصلوں اور میوہ دار درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ شہریوں کو خراب موسمی صورتحال کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔