ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ

پٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں ڈھائی، ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت پٹرول، ڈیزل اور ہائی آکٹین بلینڈنگ کمپوننٹ (HOBC) پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں بھی ڈھائی، ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی شرحوں کا اطلاق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کیا جائے گا۔