ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم سے خیبر پختونخوا کے گورنر کی ملاقات، سانحہ سوات کے حوالے سے بریفنگ دی

وزیراعظم سے خیبر پختونخوا کے گورنر کی ملاقات، سانحہ سوات کے حوالے سے بریفنگ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے  خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔ 

 گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کو دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو اس قسم کے واقعات کے تدارک اور روک تھام کے لئے اپنی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ 

علاوہ ازیں ملاقات میں مجموعی ملکی صورت حال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔ 

ملاقات میں وفاقی وزیر کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ ، وزیر مملکت برائے پاور عبدالرحمان کانجو اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طلحہ برکی بھی موجود تھے۔