شاہدسپرا:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سنگل فیز میٹر کے لیے ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے.
سنگل فیزمیٹرپرکنکشن کےحصول کیلئےڈیمانڈنوٹس میں11ہزار تک اضافہ ہوجائیگا,سنگل فیزکنکشن کیلئےڈیمانڈنوٹس کی قیمت10سےبڑھ کر21ہزار تک ہونےکی توقع ہے،عام سنگل فیزمیٹرکی قیمت 5 ہزار ،اےایم آئی کی قیمت 16ہزارروپےتک ہو گی،سنگل فیزاےایم آئی میٹرکی قیمت کی وجہ سےصارفین کواضافی قیمت اداکرناہو گی۔
وزارت پاورڈویژن نےتمام تقسیم کارکمپنیوں میں سٹیٹک میٹرزلگانےپرپابندی عائدکی،لیسکورواں مالی سال کےدوران اےایم آئی سنگل فیزمیٹرزکی خریداری کرےگی،اےایم آئی میٹرزکی خریداری کرنےسےڈیمانڈنوٹس کی قیمت میں اضافہ کرناپڑےگا۔
اس سےقبل تھری فیزمیٹرکےڈیمانڈنوٹس میں50 ہزارروپے تک اضافہ کیاگیاتھا۔