سویڈن میں قران پاک کی بےحرمتی کیخلاف لاہورمیں ریلیاں،احتجاجی مظاہرے

Agitation against Sweden in Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف لاہور میں عوام، علما کرام، مذہبی و سیاسی تنظیموں اورر تاجروں نے کئی احتجاج جلوس نکالے۔ ان احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں میں شرکت کرنےوالوں نے قران پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعہ کی سخت مذمت کی اورمطالبہ کیا کہ سویڈن کی حکومت کا حکومتی سطح پر بائیکاٹ کیا جائے۔

تحریک لبیک پاکستان کی سویڈن مین قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف ریلی
کلیم اختر: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان تحریک لبیک پاکستان سراپہ احتجاج ، ریلی ٹھوکر نیاز بیگ تا جانب بتی چوک تک نکالی گئی  جبکہ مسلم امہ سے اپنے ملکوں سے سویڈن کے سفیر کو باہر نکالنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔
  سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کروانے کے لئے نکالی گئی ریلی میں مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا  رکھے تھے جن میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں اور سویڈن کی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

  مقررین نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری مسلم امہ او آئی سی کو یکجا ہوکر سراپہ احتجاج ہو جانا چاہیے جبکہ قرآن پاک کی حرمت کو کبھی بھی پامال نہیں ہونے دیا جا سکتا ۔

سویڈن میں اب دوسری مرتبہ عظیم کتاب قرآن پاک کو جلایا گیا ۔امت مسلمہ اگر پہلے ہی سختی سے پیش آتی تو دوسری مرتبہ ایسا واقعہ رونما نا ہوتا لیکن اب قرآن پاک کی بے جرمتی سے دو ارب مسلمانوں کی دلِ آزاری کی جاتی ہے اسکی لیے مسلم امہ کو چاہیے کہ فل الفور اپنے ملکوں سے سویڈن کے سفیر کو باہر نکالیں ۔

پاکستان تحریک لبیک کی جانب سے ریلی ٹھوکر نیاز بیگ تا جانب بتی چوک تک نکالی گئ اور سویڈن کے جھنڈے پر کھڑے ہوکر خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔


 ٹاون شپ میں تاجروں، سیاستدانوں، علما اور عوام کا قران پاک کی بےحرمتی کے خلاف احتجاج
راو دلشاد: جامع مسجد مدینہ ٹاؤن شپ کے باہر سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر  سیاستدانوں، تاجروں، عوام اور علما کرام نےاحتجاجی مظاہرہ کیا ، سویڈن مخالف مظاہرے کی قیادت سابق چئیرمین و سینئر لیگی رہنما اجمل ہاشمی نے کی مظاہرے میں ٹاؤن شپ علما کونسل اور تاجر بورڈ اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
 احتجاج کےشرکاء نے سویڈن مخالف نعرے لگائے جبکہ قرآن کریم کی بے حرمتی کے زمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ۔قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پر امن احتجاج میں علامہ عاکف قادری، احمد عطاری ، خرم شہزاد مدنی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پیر شہوار ، رانا سلیم، راشد قریشی ، افتخارِ بخاری ،رمضان قادری، زاہدکریم ، علامہ مصطفیٰ ھاشمی ،راناشفیق قمر ، ریحان بیگ ، خوشحال خان نے شرکت کی ۔


  سویڈن کا حکومتی سطح پر بائیکاٹ کیا جائے، شیعہ علما کونسل
توقیر اکرم: سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف شیعہ علما کونسل کی جانب سے اچھرہ میں احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا۔ احتجاج کے شرکا نےسویڈن حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور سویڈن کے سفیر کو فوری سفارت خانے سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔ 
شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف جلوس میں تمام مسالک کے علماء نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
احتجاجی مظاہرے میں شریک شیعہ علماء کونسل علامہ حسن رضا قمی اور چیئرمین کل مسالک مشائخ مفتی عاشق حسین نے سویڈن سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کیا۔  شرکاء نےمطالبہ کیا کہ سویڈن کا حکومتی سطح پر بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے۔


قران کی بے حرمتی روکنے کے لئےعالمی سطح پر قانون سازی کی جائے، حمزہ شہباز
راو دلشاد: سابق وزیر اعلی پنجاب  اور نائب صدر مسلم لیگ نون حمزہ شہباز کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔اپنے احتجاجی بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ اسلاموفوبیا نفرت اور انتہا پسندی کی پیداوار ہے۔

حمزہ شہباز نے مطالبہ کیا کہ عالمی سطح پر اس حوالے سے قانون سازی کی جائے۔
 حمزہ شہباز نے کہاکہ اسلاموفوبیا نفرت اور انتہاپسندی کی پیداوار ہے،اسلام امن،برداشت اوررواداری کا درس دیتا ہےآزادی اظہار رائے کی آڑ میں ایسے نفرت انگیز افعال کسی طرح قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ ضرورت ہے کہ عالمی سطح پر اس حوالے سے قانون سازی کی جائے، تشدد پسندعناصر کے ایسے اقدام پرامن معاشروں کیلئے خطرہ ہیں۔

سیف الملوک کھوکھر اور مسلم لیگ نون کی ضلعی تنظیم کا احتجاج

راو دلشاد: مسلم لیگ ن لاہورکے صدرملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان چوہدری شہباز ماجد ظہور صبغت اللہ سلطان اور سید توصیف شاہ سمیت دیگر نےسویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کےافسوسناک واقعہ کی شدیدمذمت ، سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اورافسوسناک قراردیا
صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر نےکہاکہ اس طرح کی اسلامی شعارکی بےتوقیری بےحرمتی قطعا برداشت نہیں کی جائےگی ۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن،محبت ،بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔عالمی برادری دنیا کے امن کو خراب ہونے سے بچانے۔ دنیا میں صرف دو ہی قومیں ہیں۔ملت کفراور امت مسلمہ تاریخ شاہد ہے جب بھی دنیا میں امن خراب ہوا وہ ملت کفر کی اسلام کے خلاف ناپاک سازشوں کی وجہ سے ہوا۔اور امت مسلمہ ہمیشہ امن کی داعی رہی ہے اور یہی اسلام کا پیغام ہے