مانیٹرنگ ڈیسک: فلسطینی وزیر قادری ابوبکر شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک کار حادثے میں ایک سابق فلسطینی قیدی اور اسکی اہلیہ سمیت جاں بحق ہو گئے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے کمیشن برائے موجودہ اور سابق قیدیوں کے چیئرمین قادری ابوبکر روٹ 505 پر جمعین قصبے کے قریب فلسطینی قیدیوں کے بچوں کی تقریب سے واپس آرہے تھے جب حادثہ پیش آیا۔
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ابو بکر کی موت پر سوگ کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ایک مضبوط آزادی پسند جنگجو تھے جنہوں نے اپنی زندگی فلسطین، اس کے کاز اور اس کے عوام کے دفاع میں گزار دی۔
A traffic incident near Selfit.
— Younis | يونس (@ytirawi) July 1, 2023
3 are dead, 3 others in critical condition. Among them PA minister for prisoner affairs Qadri Abo Baker pic.twitter.com/BlhCsztJ2T
انہوں نے یہ بھی کہا ابوبکر قومی تحریک کے ابتدائی دور سے ہی فلسطینیوں کیلئے جدوجہد اور اس کے تمام شعبوں اور بین الاقوامی میدان میں اپنے وطن اور اپنے لوگوں کے مقاصد کا دفاع کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔
دوسری جانب کار حادثے میں دوسرے جاں بحق ہونے والوں میں ایک سابق فلسطینی قیدی باسم ساون اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔ حماس نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ وہ ابوبکر اور ساون کی جدوجہد، قیدیوں اور ان کیلئے تعاون کو یاد رکھیں گے۔