سٹی42: غریب کیلئے آشیانےکا خواب ،شرمندہ تعبیر ہونا مزید مشکل ہوگیا۔شہر کی لوہا مارکیٹس میں سرے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ،لوکل سریا تین سے چار ہزار اوربرینڈڈ سریا پانچ ہزار ٹن تک مہنگا ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق شہر کی لوہا مارکیٹس میں سریے کی قیمتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا ۔تین سے چار ہزار روپے اضافے کے بعد لوکل سریا ایک لاکھ33 ہزار روپے فی ٹن ہوگیا جبکہ پانچ ہزار روپے اضافے کے بعد برینڈڈ گریڈڈ سریا ایک لاکھ 85روپے فی ٹن ہوگیا ،سریا کی قیمتیں بڑھنے سے مکانات کی لاگت بھی بڑھ گئی ۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت لوہے کی مصنوعات مسلسل مہنگی ہونے کا نوٹس لے۔
صدر لوہا مارکیٹ ملک طیب کا کہنا ہے کہ خام ماک پر ٹیکسز ،بجلی وگیس کی قیمتوں میں اضافے سے قیمتیں بڑھیں، صدرآل پاکستان سمال انڈسٹریز ملک طیب کا مزید کہنا تھا کہ بعض اسٹیل ملز من مانے نرخ وصول کررہی ہیں حکومت لگام ڈالے۔ لوہے کی مصنوعات مسلسل مہنگی ہونے کا نوٹس لے۔