سٹی 42: شہر کی سبزی و فروٹ منڈیوں میں منافع خور مافیہ سرگرم,سرکاری نرخ نامے کے بجائے شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کیے جانے لگے.
سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ ناکام ہو گئی ، سرکاری نرخ نامہ منافع خوروں کے لیئے مذاق بن کر رہ گیا۔شہری مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں. شہر میں منافع خوروں کا راج جاری ہے، مہنگائی سے تنگ عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
سبزیوں میں ادرک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ، ادرک 400 روپے فی کلو سے زائد میں فروخت کیا جا رہا ہے۔جبکہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق ادرک کا ریٹ 370 روپے فی کلو مقرر ہے۔دیگر سبزیوں میں لیموں 105 کے بجائے 120,آلو 54 کے بجائے 60,پیاز 36 کے بجائے 40,لہسن 122 کے بجائے 180,سبز مرچ 67 کے بجائے 80 ,ٹماٹر 42 کے بجائے 50 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔