(فاران یامین) جیل روڈ انڈر پاس کے قریب گاڑی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی حادثہ تیز رفتار ی کے باعث پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھا سکا اور گاڑی قلا بازی کھاتے ہوئے فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔ حادثہ میں بچے اور خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی شناخت نہ ہوسکی،زخمیوں میں سے ایک خاتون اور ایک مرد کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کی جانب سے حادثہ کا شکار گاڑی ایل ای سی 8577 کو تحویل میں لے لیا گیا۔
ایک اور واقعے میں ون ویلنگ کرتے دو نوجوان رکشہ سے ٹکرا گئے جن میں سے ایک جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا
پولیس کی تمام تر کوششوں کے باوجود شہر میں ون ویلنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ریسکیو حکام کے مطابق ون ویلنگ کرتے ہوئے 2 نوجوان رکشہ سے ٹکرا گئے ایک موقع پر ہی دم توڑ گیا،جاں بحق نوجوانوں کی شناخت بائیس سالہ بلال کے نام سے ہوئی جو ارشد کالونی رائیونڈ کا رہائشی ہےجبکہ دوسرے زخمی کو رائیونڈ ہسپتال طبی امداد کے لئے منتقل کیا گیا،پولیس کی تمام تر کوششوں کے باوجود نوجوان شہر کی مختلف مصروف شاہراؤں پر موٹر سائیکل پر ون ویلنگ سمیت خطرناک کرتب کرتے دیکھے جاتے ہیں۔