ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں نئے سال کی پہلی غیر ملکی سرمایہ کی خوشخبری آگئی

پاکستان میں نئے سال کی پہلی غیر ملکی سرمایہ کی خوشخبری آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سال 2026  میں معاشی خوشخبریوں سے آغاز ہوگیا ۔ 

پاکستان میں نئے سال کی پہلی غیر ملکی سرمایہ کی خوشخبری آگئی ۔ عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ویون گروپ  نے  پاکستان میں اپنے ذیلی ادارے میں دو کروڑ ڈالر مزید سرمایہ کا اعلان کردیا۔امریکی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ویون گروپ نے گزشتہ برس بھی موبی لنک بینک میں  15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی  تھی

موبی لنک بینک کے چیئرمین عامر ابراہیم نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا موبی لنک بینک اس سرمائے سے اسلامی ڈیجیٹل بینکنگ کا دائرہ بڑھائے گا۔