ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کبھی خوشی کبھی غم۔۔سالگرہ منانے کے اگلے روز رکن اسمبلی کی موت

کبھی خوشی کبھی غم۔۔سالگرہ منانے کے اگلے روز رکن اسمبلی کی موت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست اترپردیش میں بی جے پی کے رکن اسمبلی شیام بہاری لال  ہارٹ اٹیک کے باعث آج  انتقال کر گئے،انہوں نے کل (جمعرات ) کو  اپنا یومِ پیدائش  منایا تھا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو میں جمعہ کی دوپہر سرکٹ ہاؤس میں وزیر برائے مویشی پروری دھرم پال سنگھ کی ایک میٹنگ چل رہی تھی۔ اس میں کئی عوامی نمائندے اور افسران موجود تھے۔ اسی دوران ڈاکٹر شیام بہاری لال کو اچانک سینے میں شدید درد اٹھا ، آس پاس موجود لوگوں نے فوراً ڈاکٹروں کو بلایا اور ایمبولنس کا انتظام کیا۔ انھیں فوراً  اسپتال پہنچایا گیا، تاہم  رکن اسمبلی شیام بہاری لال کی دوران علاج دورۂ قلب سے موت ہو گئی۔ وہ اتر پردیش کی فریدپور اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی تھے۔ کل ہی انھوں نے اپنا یومِ پیدائش منایا تھا۔ ان کی موت نے بریلی ضلع میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
 رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شیام بہاری لال نے فریدپور علاقہ میں ایک الگ شناخت قائم کی تھی۔ عام لوگوں سے براہ راست جڑنے اور ان کے مسائل سننے کے لیے وہ مشہور تھے۔ ان کے انتقال سے لوگ حیران ہیں۔ کسی کو یقین نہیں ہو رہا ہے کہ کل تک مسکراتے نظر آنے والے شیام بہاری لال اب اس دنیا میں نہیں رہے۔
 ڈاکٹر شیام بہاری لال نے ایک دن قبل ہی اپنا یومِ پیدائش منایا تھا۔ جمعرات کو ان کے حامیوں اور قریبیوں نے انھیں نیک خواہشات پیش کی تھیں۔ کسی نے نہیں سوچا تھا کہ اگلے ہی دن ایسی بری خبر سننے کو ملے گی۔ وہ مہاتما جیوتیبا پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں پروفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔ سیاست کے ساتھ ساتھ تعلیمی شعبہ میں بھی انھیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ یونیورسٹی کے اساتذہ، ملازمین اور طلبا ان کے انتقال سے بے حد غمزدہ ہیں۔