ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرِ قائد کی منہدم عمارتوں کے رہائشیوں کو رہائش دینے کا فیصلہ

شہرِ قائد کی منہدم عمارتوں کے رہائشیوں کو رہائش دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حکومتِ سندھ کی جانب سے کراچی کی منہدم عمارتوں کے رہائشیوں کو محفوظ رہائش دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کی خطرناک عمارتوں کو خالی کروانے اور انہدام کیلیے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے تاکہ متاثرہ شہریوں کو محفوظ رہائش فراہم کی جا سکے، فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ غیر محفوظ عمارتوں کی فوری خالی کروایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جو عمارتیں پہلے ہی خالی کی جا چکی ہیں انہیں مسمار کیا جائے گا، متاثرہ رہائشیوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا، شہر میں 588 انتہائی خطرناک عمارتوں میں سے 471 کا سروے مکمل کر لیا۔ 

شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ سندھ حکومت نے 59 خالی کروائی گئی عمارتوں کے متاثرین کی رہائش طے کی ہے، متاثرہ خاندانوں کیلیے فلیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدر آباد، سکھر اور دیگر شہروں میں بھی ایسے سروے کیے جائیں گے۔