ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں کمی

ڈالر کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدرمیں ایک پیسے کمی ہوئی، انٹربینک میں ڈالر 280.12 روپے سے کم ہوکر 280.11 روپے پر بند ہوا ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے کمی سے 281.15 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 8 پیسے سستاہوکر 331.62 روپے، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 15 پیسے اضافے سے 380.66 روپے، یو اے ای درہم 7 پیسے بڑھ کر 77.27 روپے، سعودی ریال 10 پیسے بڑھ کر 75.42  روپے کا ہوگیا۔