ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں مالی سال میں تجارتی خسارہ 19ارب20کروڑ40لاکھ ڈالرزپرپہنچ گیا؛ ادارہ شماریات

رواں مالی سال میں تجارتی خسارہ 19ارب20کروڑ40لاکھ ڈالرزپرپہنچ گیا؛ ادارہ شماریات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: تجارتی خسارے اور درآمدات میں اضافہ  ہوا۔ ادارہ شماریات  نے اعداد و شمارجاری کردیے ۔

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارے میں 34.57 فیصدکا اضافہ ہوا۔ جولائی تا دسمبر 2025 میں تجارتی خسارہ 19ارب20کروڑ40لاکھ ڈالرزپرپہنچ گیا۔وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادوشمارجاری کردیئے 

ادارہ شماریات   کے مطابق دسمبرمیں ماہانہ بنیادوں پرتجارتی خسارے میں 28.38فیصدکااضافہ ہوا،دسمبرمیں سالانہ بنیادوں پرتجارتی خسارہ 23.79فیصد بڑھ گیا۔گزشتہ مہینے تجارتی خسارےکاحجم 3ارب 70کروڑ 5لاکھ ڈالرز رہا،جولائی تادسمبر2025میں درآمدات 11.28فیصد بڑھ گئیں۔جولائی تادسمبرمیں درآمدات کاحجم 34ارب38کروڑ80 لاکھ ڈالرزرہا۔

دسمبر2025میں درآمدات 6ارب2 کروڑ20لاکھ ڈالرز رہیں۔جولائی تادسمبر2025میں ملکی برآمدات 8.70فیصدکم ہوئیں۔مالی سال کےپہلے6 ماہ میں برآمدات 15ارب18 کروڑ40لاکھ ڈالرز رہیں،۔

دسمبرمیں سالانہ بنیادوں پربرآمدات میں20.41 فیصدکی کمی ہوئی۔گذشتہ ماہ ماہانہ بنیادوں پر برآمدات 4.26فیصد کم ہوئیں۔دسمبر2025میں ملکی برآمدات کاحجم 2 ارب31کروڑ70لاکھ ڈالرز رہا۔