ویب ڈیسک:بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان نے ماضی کے سپر سٹار راجیش کھنہ کا بنگلہ خریدنے کے لیے انہیں مفت کام کرنے کی پیشکش کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 1960 کے اواخر اور 1970 کے عشرے کے سپر اسٹار راجیش کھنہ پر جب برا وقت آیا تو وہ شدید مالی پریشانی کا شکار تھے، ایسے میں سلمان خان نے ان کا مشہور بنگلہ آشیرواد خریدنے اور ان کی فلم میں بغیر معاوضہ کام کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم راجیش کھنہ نے ان کی نیت پر شک کا اظہار کرتے ہوئے اسے دھوکہ قرار دیا اور کہا یہ مجھے سڑک پر لانا چاہتے ہیں۔
راجیش کھنہ نے بنگلہ آشیرواد 1970 کی دہائی کے اوائل میں اداکار راجندر کمار سے ساڑھے تین لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ راجیش کھنہ کا خیال تھا کہ سلمان خان اس بنگلے کو خرید کر انہیں مالی اور سماجی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔