ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں خواتین اور طالبات کیلئے پنک بس سروس کا آغاز کر دیا گیا

بلوچستان میں خواتین اور طالبات کیلئے پنک بس سروس کا آغاز کر دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں خواتین اور طالبات کے لیے پنک بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے صوبائی وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنک بس سروس کا مقصد خواتین اور طالبات کی روزمرہ آمد و رفت کو محفوظ اور باوقار بنانا ہے۔ حکومت کی ترجیح ہے کہ پنک بس سروس کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آئندہ مرحلے میں پنک بس سروس کا دائرہ دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا، پنک بس سروس خواتین کو تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرے گی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے محفوظ ٹرانسپورٹ نظام صوبائی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے، بلوچستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Ansa Awais

Content Writer