طاہر جمیل: منصوبہ برائے اصلاح نظام اراضی، صوبے کے 20 اضلاع میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجراء کا آغاز، سیالکوٹ ، ملتان، ساہیوال، جہلم میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا آغاز کردیا گیا۔
راولپنڈی، اوکاڑہ، ،خوشاب سمیت 20اضلاع میں سرٹیفکیٹ کے اجراء کا آغاز کیا گیا، مستقبل قریب میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا مرحلہ وار اجراء کیا جائے گا۔
گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے نفاذ کا مقصد عوام کی جائیداد کی حدود کا تعین کرنا ہوگا، ملکیت کا تحفظ، خریدو فروخت میں ممکنہ فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
ڈی جی لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ پنجاب حکومت کی جانب سے تصدیق شدہ ہوگا، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔