ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ندیم نانی والا کے تہلکہ خیز انکشافات

ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ندیم نانی والا کے تہلکہ خیز انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی گرفتاری سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے اس معاملے کی ذمہ داری سوشل میڈیا پرسنالٹی ڈاکٹر عفان قیصر پر ڈال دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے پس منظر میں ایسے روابط اور معلومات شامل تھیں جو مخصوص افراد کے ذریعے متعلقہ حکام تک پہنچائی گئیں۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم نانی والا نے دعویٰ کیا کہ این سی سی آئی اے کے افسران کی جانب سے ڈاکٹر عفان قیصر کے ذریعے انہیں مبینہ طور پر ایک ڈیل کی پیشکش کی گئی۔ ان کے مطابق ڈاکٹر عفان قیصر نے وہ لنکس اور معلومات فراہم کیں جن کی بنیاد پر ڈکی بھائی کے خلاف کارروائی عمل میں آئی۔

ندیم نانی والا نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر عفان قیصر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے چوہدری سرفراز کو ڈکی بھائی کے مالی معاملات سے متعلق تفصیلات فراہم کیں اور یہ تاثر دیا کہ اصل مالی حیثیت رکھنے والا فرد ڈکی بھائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی تناظر میں نہ صرف ڈکی بھائی بلکہ سسٹرولوجی اور خود انہیں بھی مبینہ طور پر ڈیلز بھجوائی گئیں۔

ٹک ٹاکر نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس ڈاکٹر عفان قیصر کے خلاف شواہد موجود ہیں جنہیں وہ مناسب وقت پر منظرِ عام پر لائیں گے۔ ان کے مطابق مذکورہ شخصیت حالات کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرتی ہے، جس پر سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

ندیم نانی والا کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عفان قیصر ماضی میں بھی کئی معروف پاکستانی یوٹیوبرز کے خلاف منفی مہم چلاتے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کے لیے انہیں نشانہ بناتے رہے ہیں۔