علی ساہی:ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کی سربراہی میں ٹریفک پولیس جدت کی جانب گامزن ہے۔
سال 2025 میں 51 لاکھ سے زائد شہریوں نے آن لائن لائسنسنگ سہولیات استعمال کیں۔
ترجمان کے مطابق 38لاکھ سے زائد شہریوں نے آن لائن لرنر لائسنس حاصل کئے،12لاکھ سے زائد نے لرنر اور ریگولر لائسنس کی آن لائن تجدید کروائی جبکہ 10ہزار سے زائد شہریوں نے ڈپلیکیٹ لائسنس کو دوبارہ حاصل کیا۔
ترجمان کے مطابق 4500سے زائد اوورسیز پاکستانیوں نے انٹرنیشنل لائسنس آن لائن رینیو کروایا،50لاکھ سے زائد شہریوں نے ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے ہدایت کی کہ قطاروں ،موسم کی شدت سے بچنے کیلئے آن لائن پورٹل استعمال کریں،شہری آن لائن پورٹل سے لرننگ، تجدید ،ڈپلیکیٹ لائسنس حاصل کریں۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App