ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردی کی شدت میں اضافہ، سکول کے اوقات کار تبدیل

سردی کی شدت میں اضافہ، سکول کے اوقات کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :  سردی کی شدت میں اضافے کے باعث محکمہ خصوصی تعلیم نے جنوری اور فروری کیلئے اسپشل بچوں کے سکول کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔ 

محکمہ خصوصی تعلیم نے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹفیکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق خصوصی تعلیمی ادارے 10 جنوری سے کھلیں گے، سکول صبح 9 بجے لگیں،چھٹی دوپہر 2 بجےہوا کرے گی، جمعہ کے روز چھٹی دوپہر 12 بجے ہوا کرے گی۔ خصوصی بچے سردی سے بچنے کیلئے یونیفارم سے ہٹ کر کوئی بھی سویٹر یا جیکٹ پہن سکیں گے۔