جاوید قائم خانی: چار دن پہلے لاپتہ ہونے والے بچے کی تشدد زدہ لاش مل گئی۔
کراچی کے نواحی علاقہ رہڑی گوٹھ میں کمسن بچہ مصطفیٰ چار روز قبل لاپتہ ہو گیا تھا۔ لال آباد کے علاقے رہائشی زاہد خان نے بتایا کہ انہوں نے بچے کےاغوا کا مقدمہ تھانہ سکھن میں درج کروایا تھا ۔
زاہد خان نے بتایا کہ میرے دو بیٹے گھر سے چیز لینے نکلے تھے۔ پانچ سال کا بڑا بیٹا واپس آ گیا مگر چھوٹا بچہ واپس نہیں آیا ۔ میرے بیٹے کو نامعلوم لوگوں نے اغوا کیا ۔
اس ایف آئی آر کے انددراج کے بعد پولیس نے بچے کو تلاش کرنے کے لئے کوئی کارروائی نہیں کی۔ آج بچے کی تشدد سے کٹی پھٹی لاش برآمد ہو گئی۔بچے کی لاش برآمد ہونے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ پولیس نے لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔