ٹک ٹاک کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

The first Tik Tok Creator Award was held for Pakistani users
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی صارفین کے لیے پہلے ٹک ٹاک تخلیق کار ایوارڈ کا انعقاد کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کے ریجنل جنرل منیجربرائے مشرق وسطی، ترکیہ، افریقا، پاکستان اور جنوبی ایشیا طارق عبد اللہ نے کہا کہ 'جدید آئیڈیاز شیئر کرنے سے لے کر، اپنے جنون کو کامیاب کیرئیر میں تبدیل کرنے تک، ہماری کمیونٹی کے ارکان نے زبردست تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے'۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں سے ایک ہے اور پاکستانی صارفین اس میں بہت تیزی سے اپنی جگہ بنارہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے پاکستانی صارفین کے لیے لاہور میں ائیر آن ٹک ٹاک کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ٹک ٹاک میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی تخلیق کاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا، اس کے علاوہ ایونٹ کے دوران ٹک ٹاک کی جانب سے انٹرٹینمنٹ، لائف اسٹائل اور اسپورٹس سمیت 11 کیٹگریز میں صارفین کو ایوارڈز دیے گئے۔

کمپنی کے مطابق ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کے لیے دعوت ہے کہ وہ بھی 2022 کے دوران جو کچھ کیا اسے سوشل میڈیا ایپ میں دکھائیں، کیونکہ یہ سال حقیقتاً #ForYou ہے اور ان کے پسندیدہ لمحات #YearOnTikTok سے یادگار بن رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایوارڈز جیتنے والے کامیاب تخلیق کاروں میں ٹاپ ٹیکنالوجی تخلیق کار طلحہ ملک،ٹاپ ہیلتھ تخلیق کار دانیال احمد،سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تعلیمی ویڈیو سید عون، ٹاپ فوڈ تخلیق کار شیف رضوان چودھری،ٹاپ بیوٹی تخلیق کار حمنا زاہد ، ٹاپ ٹریول تخلیق کار اسکردو ویلی شامل ہیں، جبکہ ٹاپ گیمر شہزادہ شہاب،ٹاپ اسپورٹس تخلیق کار منیب الرحمن، ٹاپ انٹرٹینر فضا منیب، پیپلز چوائس ایوارڈ ذوالقرنین سکند ر، ٹاپ تخلیق کار 2022 زنیرہ ماہی شامل ہیں۔