ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی سفر کرنے والوں کے لئے بری خبر

Fog,Aeroplane schedule disturbed,City42
کیپشن: Aeroplane ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ 300 میٹر رہ گئی جس پر متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں شدید دھند کے باعث کوالالمپور سے آنے والی پرواز اوڈی131 کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی،ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اے ٹی سی حکام کے پائلٹ کو فضا میں ہی چکر لگانے کی ہدایت کی گئی جس پر طیارہ فضا میں ہی چکرلگانے کے بعد نیچے اتار لیا گیا۔

 دھند کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایم 148 ،لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 307 اورکراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306 منسوخ کردی گئی،دبئی سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 411 کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔