کوہاٹ، ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

Accident between a van and a truck, 7 people died
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کوہاٹ میں وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق روڈ ایکسیڈنٹ کی خبریں دن بہ دن زور پکڑ رہی ہیں، لوگوں کی ذرا سی بے احتیاطی کئی جانیں لے جاتی ہے۔ اسی طرح کا ایک افسوس ناک واقعہ کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل میں انڈس ہائی پر پیش آیا، جہاں وین اور چھوٹے ٹرک میں تصادم ہوا، جس کے باعث آٹھ  افراد موقع پر دم توڑ گئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم فوری طور پر پہنچی اور زخمی افراد کو وین اور ٹرک سے باہر نکالا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ٹنل کے قریب پیش آیا جس میں 5 افراد زخمی ہوئے جبکہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو سول اسپتال درہ آدم خیل پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔